26 نومبر 2016 - 19:07
آیت اللہ موسوی اردبیلی معاشرے کی روزمرہ کی ضروریات پر خصوصی توجہ دیتے تھے

حجت الاسلام رجبی نے کہا آیت اللہ موسوی اردبیلی کی خصوصیات میں سے ایک یہ ہے کہ وہ نظام اور معاشرہ کی ضروریات پر توجہ دیتے تھے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام محمود رجبی نے آیت اللہ موسوی اردبیلی کی رحلت پر تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا آیت اللہ موسوی اردبیلی نے اسلام اور انقلاب کی خاطر خلوص نیت سے کام انجام دئیے ہیں اور انقلاب اسلامی اور حضرت امام خمینی(رہ) کا دفاع کرنے والی شخصیات میں سے ایک ہیں۔

انہوں نے کہا آیت اللہ موسوی اردبیلی حوزہ علمیہ قم کے بلند پایہ اساتید میں سے تھے ہمیشہ اپنی علمی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے۔
انہوں نے مزید کہا حتی کہ اپنی اہم ذمہ داریوں کے باوجود جب بھی حوزہ علمیہ قم میں آتے تھے طلاب کو درس اخلاق اور طلاب کے درمیان علمی گفتگو ضرور کرتے تھے۔
حجت الاسلام رجبی نے کہا آیت اللہ موسوی اردبیلی نظام اسلامی جمہوریہ ایران اور معاشرے کی ضروریات کی طرف خصوصی توجہ دیتے تھے۔
انہوں نے مزید کہا آیت اللہ اردبیلی کو جب امام خمینی(رہ) کی طرف سے ذمہ داریاں سونپی گئیں تو یہ حضرت امام خمینی(رہ) کے نزدیک اعتماد کی علامت ہے کہ آپ نہایت علم اور بافضیلت اور پر اعتماد شخصیت ہیں اور آیت اللہ اردبیلی بھی ان ذمہ داریوں کو انجام دینے میں بہت حساس تھے۔

.......

/169